مردان/ کاٹلنگ (امان اللہ حبیب) واپڈا اہلکار کا کارنامہ محکمہ واپڈا کیلئے جگ ہنسائی کا موجب بن گیا۔ بجلی بل میں میٹر یونٹ کی تصویر کی جگہ چارپائی کی تصویر لگا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واپڈا کی طرف سے موصول ہونیوالے بجلی کے بل پر میٹر یونٹ کی تصویر کی جگہ۔ ایک چار پائی کی تصویر چھاپی گئی ہے۔
صارف نے بجلی کے بل کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر مختلف صارفین مزاحیہ اور واپڈا پر تنقیدی تبصرے کررہے ہیں۔
دوسری جانب ادارے کی جانب سے ابھی تک اس تصویر پر کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔ جب خیبر نیوز کے مقامی نمائندے واپڈا دفتر کال کی تو یہ جواب دیا گیا کہ تمام افسران نماز جمعہ کےلئے گئے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں رابطے کرنے پر بھی متعلقہ دفتر کے افسران نے کوئی موقف نہیں دیا۔
بدھ, اپریل 30, 2025
بریکنگ نیوز
- پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
- پاک فوج نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کو پیش کردیئے
- پاکستان پر حملے سے انکار، بھارتی جنرل فارغ: پہلگام آپریشن کی ناکامی کا خمیازہ
- عدم اعماد تحریک کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی نے ملک کو گہرے بحران میں مبتلا کردیا، لاہور ہائیکورٹ
- ڈی آئی خان: ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا
- عالمی بینک کی جانب سےپاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
- بھارت سے کشیدگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم سے اهم ملاقاتیں
- زیارت:سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے ساتھ جھڑپ میں 7 دہشتگرد ہلاک