لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر شہزاد اکبر نے جو شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے۔ اس پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت کی بنا پر معافی مانگ لی ہے۔ الله پاک نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن ، کمیشن ، کک بیکس فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ ان الزامات کی نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ،ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے۔ یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔
نواز شریف نے کہا کہ برطانیہ میں نہ ن لیگ کی حکومت ہے۔ نہ تحریک انصاف کی اور نہ ہی کسی اور سیاسی جماعت کی۔ یہ ایک آزاد جمہوری ملک ہے عوام کی حکمرانی ہے۔ وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے۔ کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے۔ وہ ان لوگوں پر الزامات لگا رہا ہے جنھیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے۔ آج بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں۔ عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا۔ ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے۔ مفت میں جلا وطن کیا گیا مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا۔ منتخب وزیر اعظم کو 10 ہزار ریال تنخواہ جو نہیں لی گئی اس پر نااہل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو دن دگنی رات چگنی ترقی دی۔ جنہوں نے پاکستان میں موٹر ویز بنائیں۔ ایک منصوبے کا نام بتائیں جسکی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو۔ اور یہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا۔ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ایک میٹرو بنائی وہ بھی خراب اور اربوں کا خرچہ بھی ہوا۔ جبکہ نیب کیس بھی بن گیا۔ بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ 50 ارب روپے کی کرپشن ہے۔
بدھ, ستمبر 17, 2025
بریکنگ نیوز
- استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے
- وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت
- چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
- ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا
- دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
- خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
- عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب