کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے سے ایک دکان دار جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوگئے۔
آواران کے علاقے کولواہ کے شاپنگ سنٹر میں ایک دکان میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ جاں بحق شخص دکان دار تھا۔ جس کی شناخت ناصر علی ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی۔ اس کے بھائی آصف ولد محمد ہاشم سمیت7 افراد زخمی ہیں۔
آزاد ذرائع کے مطابق آواران میں دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف نے قبول کی ہے۔ تاہم سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس ضمن میں کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کے واقعے میں ایک دکاندار کی شہادت اور بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔