Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز: امن و استحکام کی ضمانت
    • ڈی آئی خان: امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
    • چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
    • خواتین کے نام پر پالیسیاں ، فائدہ کیا؟
    • پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایف سی ملازم سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    • صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
    • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی ،کئی علاقوں میں سیاح پھنس گئے
    • گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: گورنر خیبرپختونخوا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر عارف علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
    اہم خبریں

    صدر عارف علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    فروری 21, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں، صدر مملکت
    کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں، صدر مملکت
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور  خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیشکن کی تاریخ دے دی، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ عدالتی فورم سےکوئی حکم امتناع نہیں ہے، حکم امتناع نہیں لہٰذاسیکشن57 ایک کے تحت اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے اپنا آئینی، قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کےگورنرز 90 دن میں الیکشن کی تاریخ دینےکی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے، الیکشن کمیشن بھی پنجاب اورکے پی میں انتخابات کرانےکی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، دونوں آئینی دفاتر”پہلے آپ نہیں، پہلے آپ” کی طرح گیند ایک دوسرے کےکورٹ میں ڈال رہے ہیں، اس طرزِ عمل سے تاخیر اور آئینی شقوں کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ پیدا ہو  رہا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے مختلف خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کا اشارہ دے چکا ہے، ان خطوط میں 90 دن کے اندرانتخابات کرانےکی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے، انتخابات کی تاریخ کےاعلان کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا سنجیدہ عمل شروع کیا، الیکشن کمیشن نے اس موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی لہذا سیکشن 57 ون کے تحت صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ کا اعلان کر رہاہوں۔

    یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے خط بھی لکھے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  کہا ہے کہ صدر مملکت عارف کی جانب سے انتخابات کی تاریخ سے متعلق تحریری حکم ملنے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکے پی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج
    Next Article چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا
    Web Desk

    Related Posts

    ڈی آئی خان: امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    جنوری 23, 2026

    چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

    جنوری 23, 2026

    خواتین کے نام پر پالیسیاں ، فائدہ کیا؟

    جنوری 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز: امن و استحکام کی ضمانت

    جنوری 23, 2026

    ڈی آئی خان: امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    جنوری 23, 2026

    چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

    جنوری 23, 2026

    خواتین کے نام پر پالیسیاں ، فائدہ کیا؟

    جنوری 23, 2026

    پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایف سی ملازم سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    جنوری 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.