Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    • 2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور
    • فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات
    • قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا
    • ایبٹ آباد: ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے 17 روزہ نومولود اغوا، پولیس اور انتظامیہ متحرک
    • مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد، کشمیری عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد کر دیا
    • ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں۔ سپریم کورٹ
    اہم خبریں

    چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں۔ سپریم کورٹ

    فروری 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کی  سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے اور  چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ نے از خود نوٹس میں تین سوالات اٹھائے ہیں، پہلا سوال اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کی تاریخ دینا کس کی ذمہ داری ہے؟ دوسرا سوال انتخابات کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار کب اور کیسے استعمال کرنا ہے؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی ذمہ داری کیا ہے؟

    عدالت نے ازخود نوٹس سی سی پی او غلام ڈوگر ٹرانسفرکیس میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرنقوی کے نوٹ پرلیا ہے۔

    پہلے روزکی سماعت کے اہم ریمارکس

    • عدالت نے اسمبلی کی تحلیل پر سوال اٹھادیا
    • اسمبلیاں کسی کی ڈکٹیشن پر ختم ہوسکتی ہیں؟ جسٹس منصور
    • یہ ازخود نوٹس نہیں بنتا: جسٹس جمال مندوخیل
    • انتحابات کا مسئلہ وضاحت طلب ہے: چیف جسٹس
    • صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی نوٹس لیا جائے: جسٹس اطہر

    سپریم کورٹ میں سماعت کے آغاز پر عدالت نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار وضاحت طلب ہے، پنجاب اورکے پی اسمبلیاں 14 اور17 جنوری کو  تحلیل ہوئیں، آرٹیکل 224/2 کے تحت انتخابات اسمبلی کی تحلیل سے90 دنوں میں ہونے ہوتے ہیں، آرٹیکل 224 ایک ٹائم فریم دیتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی، چاہتے ہیں انتخابات آئین کے مطابق ہوں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے 3 معاملات کو سننا ہے، صدرپاکستان نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا، آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 دنوں میں انتخابات ہوں گے، سیکشن 57 کے تحت صدر نے انتخابات کا اعلان کیا ہے، دیکھنا ہے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد تاریخ دینا کس کا اختیار ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ انتحابات کا مسئلہ وضاحت طلب ہے، ہم ارادہ رکھتے ہیں کہ آپ سب کو سنیں گے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے سماعت طویل نہیں کریں گے، تیاری کریں کیس کی سماعت سوموار سے ہوگی۔

    دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ میرے ازخود نوٹس سے متعلق کچھ تحفظات ہیں، یہ ازخود نوٹس نہیں بنتا، ہمارے سامنے دو اسمبلیوں کے اسپیکر کی درخواستیں ہیں، یہ ازخود نوٹس جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے نوٹ پرلیا گیا، اس کیس میں چیف الیکشن کمشنرکو بھی بلایا گیا جوکہ فریق نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ سوال دونوں اسمبلیوں کے اسپیکرز نے اپنی درخواستوں میں شامل کیے ہیں لیکن سپریم کورٹ نے صرف آئینی نکتہ دیکھنا ہے اور اس پر عملدرآمد کرانا ہے، ہم صرف آئین کی تشریح اور آئین کی عملداری کے لیے بیٹھے ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیدادوں سے متعلق ریفرنس دائر
    Next Article پنجاب، کے پی انتخابات پر از خود نوٹس:پی ڈی ایم کا جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر پر اعتراض
    Web Desk

    Related Posts

    ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    جون 23, 2026

    2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

    جون 23, 2026

    پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور

    جون 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    جون 23, 2026

    2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

    جون 23, 2026

    پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور

    جون 23, 2026

    فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

    جون 23, 2026

    قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

    جون 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.