جامعہ پشاور کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، گورنر ہاﺅس پشاور میں یونیورسٹی سینٹ نے بجٹ کی منظوری دیدی۔
سینٹ کے بجٹ اجلاس میں ملازمین کے تنخواہوں کے مطالبے میں 30اور 35 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی جس پر نان ٹیچنگ سٹاف نے دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری احتجاج کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان آج انجنیئرنگ چوک میں فیڈریشن کے صدر کرینگے جس کے بعد ملازمین آج سے ڈیوٹیز شروع کر دینگے۔
جائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عزیر و دیگر کے مطابق آج سے جامعہ پشاور کے تمام ملازمین صبح ڈیوٹی پر حاضر ہوجائینگے۔