پشاورمیں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع ہونے والا بی آر ٹی منصوبہ مالی خسارے سے دوچار ہے اور خسارہ پورا کرنے کے لیے ایک بار پھر کرایہ زیادہ کرنےتجویز کی دی گئی ہے. اور صوبائی حکومت کو کے پی اربن موبیلیٹی اتھارٹی کی تجاویزپرمشتمل سمری ارسال کردی گئی ہے
پہلی تجویز کے مطابق، 5 سے 20 روپے کا کرایہ بڑھانے کا مقصد سالانہ آمدن میں ایک ارب 36 کروڑ 33 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا۔ یہ یہ بڑی تبدیلی مستقبل کی مالی بنیادوں کو مضبوط بنا سکتا ہے.دوسری تجویز کے تحت، 5 سے 10 روپے کا کرایہ بڑھانے سے سالانہ آمدن میں 67 کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا۔
دستاویز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بی آرٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،کرایوں میں ردوبدل نہ کرنے سے صوبائی حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے اور کرائے بڑھانے پرسبسڈی کی مد میں بوجھ کم ہوگا۔واضح رہے کہ بی آرٹی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت سالانہ تین ارب روپے سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے گزشتہ سال جب کہ جون 2023 میں بی آرٹی کے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔