اسلام آباد میں جاری بلوچ لواحقین لانگ مارچ کے دھرنا کیمپ کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کراچی میں بلوچ خواتین کی بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی کے علاقے ملیر میں اس حوالے سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بہت سی خواتین نے شرکت کی اور بلوچستان کے مطالبات کو پورا کرنے پر زور دیا
اپنے بیان میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ خواتین، خواہ وہ کہیں بھی رہیں، ہماری طاقت ہیں،خاندان کے مردوں کے غیر قانونی اغوا کی وجہ سے بدقسمتی سے ہمیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر، کراچی کے لوگوں کی غیر متزلزل حمایت کے لیے بہت شکرگزار ہوں اور مشکل وقت میں ملیر کے لوگوں کا ساتھ دینے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں.ہر جگہ انہوں نے بلوچوں سے اپیل کی کہ انہیں اپنی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ہماری تحریک میں شامل ہونا چاہئے۔ ہم اپنے کل کو مل کر، روشن اور محفوظ بنا سکتے ہیں