پاکستان نےافغان ڈرائیورز کیلئےویزہ کی شرط لازم قرار دے دی۔ ذرائع کے مطابق افغان ڈرائیورز پر پاکستانی حکام نے ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ویزا پاسپورٹ کی شرط سے افغان ڈرائیورزاستثناء چاہتے ہیں.جبکہ افغان حکومت نے بھی اس موضوع پر احتجاج کے طور پر پاک افغان بارڈر کو بند کر دیا ہے.
یاد رہے کہ پچھلے سال نومبر میں بھی افغان حکومت نے طورخم بارڈر پر تجارت معطل کر دی تھی، جب افغان ڈرائیوروں کے لیے پاکستان کسٹم نے ویزا لازمی قرار دے دیا اور افغانستان سے آنے والےمال بردار گاڑیوں اور تجارتی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس پر افغان گمرک (کسٹم) نے اپنی حکومت کو مطلع کیا اور افغان سرحدی امور کے حکومتی افسران نے طورخم سرحد بند کر دی۔