پشاور میں سی این جی پربندش اور فان گیس کی قیمت آپے سے باہر ہوگئ
پشاور میں سی این جی کی بندش کی وجہ سے ہزاروں ٹرانسپورٹرز نے اپنی موٹر سائیکل لوڈر، رکشے اور ٹیکسی گاڑیاں فان گیس پر منتقل کردی ہیں.اس حالت میں گھریلو اور تجارتی صارفین کےساتھ ساتھ عام ٹرانسپورٹ کا انحصار بھی فان گیس پر ہو گیا ہے
اس بحرانی حالت میں فان گیس کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پشاور میں ایک ماہ کیلئے سی این جی سٹیشنوں کو بند کردیا ہے تاکہ گیس کی فراہمی میں بحران کا حل کیا جا سکے۔
سی این جی بندش کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو فان گیس پر منتقل کرنے کے لئے 15 سو سے 2 ہزار روپے قیمت کی گیس کٹس لگائی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں گیس بھرنے کا عمل بھی جاری ہے اور بعض بازاروں میں سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل رکشاؤں کو بھی فان گیس پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے
فان گیس کی طلب میں اس صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سی این جی بحران کی وجہ سے تین سے پانچ کلو گرام کے سلنڈر استعمال ہو رہے ہیں اور قیمتیں بھی فی کلو گرام 40 روپے زیادہ ہو گئی ہیں جس پرضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے چشم پوشی کا فیصلہ کیا ہے۔