قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نصف سنچری مسلسل تیسرے میچ میں بھی بنا کر منفرد ریکارڈ بابر اعظم نےاپنے نام کرلیا
آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن نے ممتاز بلے بازی کا ظاہرہ کیا اور 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز حاصل کیے۔
حارث رؤف پاکستانی بولز نے بھی اچھی بولنگ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بلے بازی کا مظاہر دکھایا، 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز حاصل کیے۔ان کی اننگز کے باوجود تاہم ٹیم نے میچ جیتنے میں ناکامی کا سامنا کیا۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بابر اعظم نے دنیا کے دوسرے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، لیکن ان کی محنت فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز بنائے، جبکہ جواب میںپاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز حاصل کیے، جس سے سیریز میںقومی ٹیم کومسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔