مرکزی ملزم سانحہ تختی خیل کا پولیس حراست کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا
پولیس افسران نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی نورنگ کی قیادت میں، پولیس ملزم صدر خان کو اپنے ساتھ لے کر تختی خیل گئی تھی، تاکہ قتل کے آلہ کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ نشہ آور چیزوں کی چاولوں میں ملاوٹ کی جگہ بھی تلاش کی جا سکے اور اس طرح مزید شواہد اکھٹےکیے جا سکیں۔
ملزم کے ساتھیوں نے واپسی پر پولیس پر فائرنگ کی، جس سے ملزم لوٹے خان صدر خان شدید زخمی ہوگیا، اور بعد میں ان زخموں کی بنا پر دم توڑ گیا۔پولیس کی سرکاری گاڑی کو بھی فائرنگ سے نقصان پہنچا، تاہم نفری محفوظ رہی، جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، لیکن حملہ آور موقع پر فرار ہو گئے۔ ان حملہ آوروں کی تعداد پانچ سےچھ بتائی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سانحہ تختی خیل میںخواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔سانحہ کے مرکزی ملزم صدر خان کو پولیس نے گرفتار کر کے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔