پاک افغان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔10 روز بعد طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت کیلئے کھول دی گئی ہے
10 دن تعطل کے بعد طورخم سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔ٹرانسپورٹرز میں جس سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ ویزہ شرط کی وجہ سےپاک افغان طورخم سرحد پرتجارتی سرگرمیاں گزشتہ 10 دن سے معطل رہیں۔ایک بار پھربارڈر حکام کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد سرحد کے آر پار تجارتی قافلے رواں دواں ہو گئے ہیں۔ اجازت کے جو گزشتہ 10روزسےمنتظر تھے۔
افغانستان اور پاکستان میں سفارتی سطح پر مذاکرات کےدرمیان طے پایا کہ کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورزمارچ 31 تک سفری دستاویزات بنائیں گے اور سفری دستاویزات کے بغیر یکم اپریل سےکارگو گاڑیوں کے پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ تجارتی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی طورخم سرحد پر کسٹم حکام نے گاڑیوں کی کلئیرنس شروع کر دی۔اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکورٹی کے سلسلے میں پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرینگے۔ ٹرانسپورٹرز، تاجر اور ڈرائیورز نے اس عارضی اجازت ملنے پرخوشی کا اظہار کیا۔