محکمہ موسمیات کی جانب سےخشک سردی سے تنگ شہریوں کیلئے خوشخبری۔محکمہ موسمیات نے 28تاریخ سے ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی نوید سنادی۔بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
حالیہ سردی کی شدید لہر کے بعدملک کے مختلف اضلاع میں جمعرات سے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔پاکستان کے بیشتر مقامات پر جنوری کی اختتامی دنوں سے لے کر فروری کے پہلے ہفتے تک پےدررپے مغربی سلسلوں کی آمد متوقع ہے جس کے نتیجے میں شمالی علاقہ جات میں بھاری مقدار میں برف باری پڑنے کا امکان ہے۔
جس میں خیبر پختونخوا، آزاد و جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے شامل ہیں۔جبکہ مری، گلیات، نتھیا گلی، مالم جبہ، کالام، شوگران اور کاغان ویلی میں بھی اچھی برف باری کا متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
پنجاب،سندھ اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائی رہے گی۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ شدید دھند کے باعث آج تیس کے قریب پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔رات گئے حد نگاہ صفر ہونے سے بند کی گئی موٹر وے کواب کھول دیا گیاہے۔