لائیوکانسرٹ میں بھارتی گلوکار فلسطینیوں کےحق میں بول پڑے اور کہا کہ مل کر سب رہ سکتے ہیں پرریاست صرف فلسطینی ہونی چاہیے
اسرائیل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں جیسے جیسے اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے.دنیا بھر کی مشہور شخصیات ویسے ہی فلسطین کی آزادی اور جنگ بندی کے لیے آواز بلند کررہی ہیں۔اس موقع پر بھارتی گلوکار لکی علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی میں ان کا کانسرٹ ہو رہا تھا اور جس میں انہوں نے فلسطینیوں کےحق کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے۔
کانسرٹ کے دوران لکی علی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ صرف ایک ہی ریاست ہو، میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ متفق ہوں لیکن وہ ریاست فلسطین ہونی چاہئیں۔اس کے بعد کراؤڈ میں نعرے اٹھے اور ہال میں تالیوں کی گونج ہوئی، جس پر لکی علی نے کچھ دیر بعد کہا کہ "اس ریاست میں سب ایک ساتھ رہ سکتے ہیں لیکن یہ ریاست فلسطین کی ہونی چاہئیں۔
یاد رہے کہ لکی علی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے فلسطین کی آزادی کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے نومبر 2023 میں بھی اسرائیل کے حامیوں پر مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر سخت تنقید کی تھی اور فلسطین کے جنگ زدہ علاقے کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی گلوکار لکی علی لکھا تھا کہ "انشاءاللہ، میں فلسطین جانا چاہتا ہوں”۔
17اکتوبر سے اب تک، اسرائیلی حملوں کی بنا پر غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 62 ہزار 681 ہے، جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد نصف سے زائد ہے