عام انتخابات کے انعقاد پرآرمی چیف سید عاصم منیر نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران حکومت،الیکشن کمیشن،کامیاب امیدواروں،سیاسی جماعتوں، کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہا ہے حق رائے دہی کیلئےآزادانہ شرکت،پاکستانی عوام کا جمہوریت کیلئے انکے عزم کا ثبوت ہے،انتخابی عمل کیلئے محفوظ ماحول بنانے کیلئے قانون نافذکرنیوالے اداروں کی قیادت، سب سے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔
چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان پر جیسا کہ پاکستان کے عوام نے اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، ایسے ہی تمام سیاسی جماعتوں اب پر فرض ہے کہ وہ اتحاد اور سیاسی پختگی کے ساتھ اس کا جواب دیں،قومی میڈیا، سول سوسائٹی،عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نے سب سے بڑی انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا ہے۔آرمی چیف نےاس خواہش کا بھی اظہارکیا ہے کہ یہ انتخابات معاشی اور سیاسی استحکام لائیں گئے اور ہمارے پیارے ملک پاکستان کے لیے خوشحالی اور امن کا مرکز ثابت ہوں گئے۔