خیبرپختونخوا میں 87 نشستوں کے ساتھ سنی اتحاد کونسل بڑی پارٹی بن گئی ہے
خیبرپختونخوا میں پارٹی پوزیشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بڑی سیاسی جماعت خیبرپختونخوا کی بن گئی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شامل ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل پہلے نمبر پر 87 سیٹوں کے ساتھ ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خِبرپختونخوا میں جے یو آئی کے حصے میں9 جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں 8 سیٹیں آئیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں صرف 5 نشستیں ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے ایک ایک نشست جیتی ہے۔