پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی فہرست تیار کر لی ہے اور اس فہرست میں ضلع پشاور سے کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی خواتین سیاسی رہنمائوں نے سپیکر ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے۔ مخصوص نشستوں پر منتخب کی گئی خواتین میں مشال یوسفزئی سمیت چترال کی فوزیہ بی بی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں سنیٹیرفلک ناز کی دوست اور صوابی سے تعلق رکھنے والی زاہدہ ظہور، صوابی سے گل نسرین اور عائشہ نعیم، ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی روبینہ ناز، شازیہ، ڈی آئی خان کی رابعیہ بصری سمیت دو اور خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں۔ فہرست میں لکی مروت سے کلثوم، سابق ایم پی اے عائشہ بانو اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئِی کی جانب سے تیار کی جانے والی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرنے سے قبل حتمی منظوری کیلئَے بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائیگی۔