نوشہرہ میں بجلی مہنگی ہونے کے باوجود غائب ہے۔جس کے باعث کاربار زندگی متاثر ہو رہی ہے
بجلی مہنگی ہونے کے باوجود غائب ہے،جہاں اس سے عوام متاثر ہو رہی ہے وہیں تمام کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گی ہے۔بجلی کی ضلع نوشہرہ میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انتظامی امور کے کام مکمل ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق جھانگیرہ میں بجلی نہ ہونے سے کئی فیکٹریاں بند ہونے لگی ہیں، اس کے علاوہ صعنت کار،مزدور، کاروباری افراد اور ٹرانسپورٹر سمیت تمام افراد متاثر ہو رہے ہیں۔عوام کی جانب سے اس صورتحال میں کہا جا رہا ہے کہ پہلے ہی موجودہ مہنگائی سے صعنت کار اور کاروباری افراد متاثر ہیں،بنیادی کرایہ دینے کے بھی وہ قابل نہیں ہیں اور اوپر سے بجلی غائب ہونے سے تمام کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے۔