گوادر میں پاکستان کی بیٹیاں سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں
پاک آرمی کی جانب سے ضلع گوادر کےسیلاب زدہ علاقوں میں موبائل میڈیکل ٹیمیں اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔ سیلاب زدہ لوگوں کے علاج معالجہ میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیم مصروف عمل ہیں،اب تک میڈیکل کیمپ میں ہزاروں لوگوں کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاچکی ہیں۔پاک آرمی کے افسران کی ڈاکٹر بیگمات بھی اس موقع پر گوادر ضلع کے مختلف علاقوں میں مصیبت زدہ بھائیوں بہنوں کے علاج معالجہ میں رضاکارانہ طور پر مصروف ہیں
جن میں ڈاکٹر افشاں اور ڈاکٹرزینب بھی شامل ہیں،ڈاکٹر زینب پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل کی اور میجر کی ڈاکٹر افشاں زوجہ ہیں۔اس مشکل گھڑی میں انسانی جذبے سےسرشارڈاکٹر افشاں اور زینب سیلاب متاثرین کی خدمت کررہی ہیں اور علاج 1500 سے زیادہ مریضوں کا کر چکی ہیں
ڈاکٹر زینب کے مطابق گوادر کے لوگ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ہماری انہیں ضرورت تھی اور یہ میرا فرض تھا۔ پاک آرمی کی میڈیکل ٹیمیں بارشوں کے بعد مختلف بیماریوں کے خدشات کے پیش نظر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ ضلع گوادر میں پچھلے پانچ دن سےڈاکٹر افشاں بزرگ، خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں ،ڈاکٹر افشاں کے مطابق گوادر کے لوگوں کو مصیبت کی گھڑی میں انکی ضرورت ہے۔ڈاکٹر زینب اور ڈاکٹر افشاں جیسی بیٹیوں پر پاکستان کو فخر ہے،اپنے مصیبت زدہ بھائیوں بہنوں اور بچوں کی خدمت میں ڈاکٹر افشاں اور زینب پیش پیش ہیں۔