وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خود کش دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے
وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔دوسری جانب صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی واقعہ کی شید مزمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے مغفرت کی دعاکی ہے۔ان کا کہناتھاکہ شہدا کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔یادرہے کہ ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔