زمبیا میں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی پر ہاتھی نے حملہ کر دیا
سیاحوں کے ساتھ افریقی ملک زمبیا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ہاتھی کے حملے میں ایک خاتون سیاح ہلاک ہوگئی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے سیاحوں کی زمبیا کا کافیو نیشنل پارک توجہ کا مرکز رہتا ہے سیاح جہاں بڑی تعداد میں آتے ہیں۔میڈیا خبردساں اداروں کے مطابق وائلڈرنیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیتھ ونسنٹ کی طرف سے واقعے کی تفصیلات بتائی گئی کہ کافیو نیشنل پارک آنے والے 6 سیاح گاڑی میں سوار ہوئے،پارک کا ایک نمائندہ بھی ان کے ساتھ تھا جو جنگلی حیات کے حوالے سے سیاحوں کو آگاہی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارک کی سیر کے دوران غیر متوقع طور پر ایک ہاتھی نے حملہ کیا جس سے ایک 79 سالہ امریکی سیاح ہلاک ہوگئی جبکہ اس کے علاوہ ایک اور خاتون زخمی ہوئی جس کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔مزید چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ ہمارے تمام گائیڈز انتہائی تربیت یافتہ اور تجربہ کار ہیں لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ حالات ایسے پید اہوگئے ہیں کہ وہ گاڑی کو حملے اور نقصان سے بچا نہیں سکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبیا کا کافیو نیشنل پارک سب سے بڑا قومی پارک ہے جو 200 سے زیادہ جانوروں کا گھر ہے، یہ چیتے اور شیر کے ساتھ ساتھ ہرن کی ان نایاب نسلوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے جن میں سے اکثر کہیں اور کبھی کبھی ہی نظر آتے ہیں۔