اے ٹی ایم میں آگ لگنےکی وجہ سےلاکھوں روپے جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔
بھارت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اے ٹی ایم مشین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث مشین میں موجود 8.12 لاکھ روپے جل کر راکھ بن گئے۔بھارتی خبررساں اداروں کے مطابق حیدرآباد تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں یہ حادثہ رونما ہوا ہے، کوداڈا منڈل کے گوڑی بنڈا گاؤں کے اے ٹی ایم مشین میں شارٹ سرکٹ ہوا،جس کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی۔رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے مشین میں موجود تمام رقم جل کر راکھ بن گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ملزمان نے اے ٹی ایم میں چوری کرنے کی کوشش کی۔ رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم میں جزوی توڑ پھوڑ کی گئی تاہم ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں اور جس کی وجہ سے وہ وہاں سے فرار گئے۔ملزمان کے فرار ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اے ٹی ایم مشین میں شاٹ سرکٹ ہوا اور مشین میں موجود نقد رقم مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس فوری طور پرموقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔