ورسک روڈ پر ٹریفک اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور پر شدید تشدد کیا۔جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔
چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کے مطابق ان ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ ایس پی کینٹ ٹریفک کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کیلئے انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔