پاک فوج کے تعاون کے باعث گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خصوصی طور پر خون کا عطیہ کیا گیا ہے۔
کیچ تھیلیسیمیا کیئرسنٹر نے ڈاکٹر علی اکبربلوچ کی نگرانی میں، مقامی کمیونٹی اور پاک فوج کے تعاون کی وجہ سے اور ماڑہ کے رورل ہیلتھ سنٹر میں خون کے عطیہ کا ایک انتہائی کامیاب کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔فوج کے بہادر نوجوانوں نےخود خون کا عطیہ دیا ہے اور اس کے ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ پاک فوج کے نوجوانوں ملک و قوم کے لئے ہمیشہ حاضر ہیں۔تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے کل 71 افراد نے خون کا عطیہ دیا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ کیچ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر، پاک فوج اور مقامی باشندوں کی اجتماعی کوشش بلاشبہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں میں نمایاں اثر ڈالے گی۔اس سب کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔