پشاور کے علاقے گلبہار میں لکی ڈھیری روڈ کے قریب شہری عاصم صدیقی سنیچنگ کیس میں ملوث اہم رہزن گروہ کا ملزم اسد پولیس کے ساتھ فائرنگ تبادلہ میں ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او نعمان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اس دروان موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو دیکھا اور اس کے ساتھ ہی ان کو رکنے کا اشارہ کیا۔
جبکہ اس کے برعکس موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد نے ایس ایچ او کے اشارے کو نظرانداز کرتے ہوئے رکنے کی بجائے فرار کی کوشش کی اور گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر بہ ارادہ فائرنگ شروع کردی۔اس پر پولیس ٹیم نے جوابی فائرنگ شروع کردی۔
اس دوران پولیس سے فائرنگ تبادلہ کے دوران ہی کچھ فاصلے پر ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ اس ملزم کی شناخت اسد عرف اسدے سکنہ دلہ زاک روڈ سے ہوئی جو کہ عاصم صدیقی کیس کا نہایت ہی مرکزی ملزم تھا۔
ایس پی فقیر آباد اسامہ آمین چیمہ کے مطابق اس واقعے کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگیا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گلبہار کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔