Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بارکھان: کوہ جاندر میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں
    • عیدِ قرباں جذبۂ ایثار کا عظیم پیغام: تحریر، عروج خان
    • اے اللہ! فلسطینی بھائیوں کی نصرت فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج
    • پاک بھارت حالیہ جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل
    • حج کا آغاز ایمان، قربانی اور اتحاد کا عظیم سفر۔ تحریر: عروج خان
    • امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
    • پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی — عالمی سطح پر پاکستانی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف
    • ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے مغوی ہونے والے 11 ملازمین میں 6 بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کا بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں موجود دہشت گردگروپس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانےکا مطالبہ
    افغانستان

    پاکستان کا بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں موجود دہشت گردگروپس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانےکا مطالبہ

    جون 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan's demand from the international community to take decisive action against the terrorist groups in Afghanistan
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرلیا۔

    پاکستان نے بین الاقوامی براداری سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروپس کے خلاف کوئی فیصلہ کن کاروائی کی جائے۔افغانستان سے متعلق سیکورٹی کونسل کے خصوصی اجلاس سے پاکستان کی جانب سے منیر اکرم نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت نے داعش خراسان کے خلاف اقدمات اٹھائے ہیں، لیکن اس کے باوجود ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد گروپس اب بھی افغانستان میں آزادانہ طور پر کام کررہی ہے۔ منیر اکرم نے بتایا کہ افغان عبوری انتظامیہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق افغانستان میں موجود تمام دہشتگرد گروپس کے خلاف بلا امتیاز موثر کاروائی کرے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ بین الاقوامی برادری، خطے کے ممالک اور افغانستان کیلئے ترجیح ہونا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کیلیے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپس کو ملی ہوئی کھلی چھوٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں، سماجی، معاشی اور ترقیاتی استحکام تب تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپس آزادانہ سرگرم عمل ہیں۔اسی طرح سیکورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کو پاکستان کیلئے براہ راست بڑا اور خطرناک قرار دے دیا اور کالعدم ٹی ٹی پی کی پاکستان میں کاروائی میں نتیجے میں شہید ہونے والے  تمام شہریوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی تفصیلات سیکورٹی کونسل کے ساتھ بھی شئیر کی۔

    ان کے مطابق ٹی ٹی پی کو افغانستان میں جدید اسلحہ تک رسائی کے بعد پاکستان میں مزکورہ گروپ نے پاکستان میں دہشتگرد کاروائیاں تیز کردی ہے، افغان عبوری حکومت نے پاکستان کے بار بار مطالبے کے باجودہ بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی ابھی تک عمل میں نہیں لائی۔مزید منیر اکرم نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا پاکستان سے متصل بارڈر پر محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، جہاں سے کراس بارڈر کاروائی بھی کی جاتی ہے اور حال ہی میں اس کراس بارڈر حملے میں پاکستان میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

    منیر اکرم نے سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی سے روابط ختم کرنے، افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی قیادت کو پاکستان کے حوالے کرنے اور ساتھ ہی ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کا پابند کریں۔اسی طرح منیر اکرم نے قطر میں ہونے والے دوحہ کانفرنس کا خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان عبوری حکام سے روابط کے قیام پر یقین رکھتا ہے اور دوحہ کانفرنس میں افغان عبوری حکام کی شرکت تعمیری بات چیت کیلئے اہم موقع قراردیا۔

    اس کے ساتھ ہی منیر اکرم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، لسانی، تقافتی اور دیرینہ قریبی تعلقات ہیں، اس لئے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لئے ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے پاکستان دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی، سطح پر کام کو جاری رکھے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکئی قومی کھلاڑیوں کا کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ طے
    Next Article ہری پور:مسلح ڈاکو زبردستی گاڑی کو چھین کر فرار،ڈرائیور جاں بحق
    Mahnoor

    Related Posts

    بارکھان: کوہ جاندر میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں

    جون 6, 2025

    عیدِ قرباں جذبۂ ایثار کا عظیم پیغام: تحریر، عروج خان

    جون 6, 2025

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں کی نصرت فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بارکھان: کوہ جاندر میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں

    جون 6, 2025

    عیدِ قرباں جذبۂ ایثار کا عظیم پیغام: تحریر، عروج خان

    جون 6, 2025

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں کی نصرت فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025

    پاک بھارت حالیہ جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل

    جون 5, 2025

    حج کا آغاز ایمان، قربانی اور اتحاد کا عظیم سفر۔ تحریر: عروج خان

    جون 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.