راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کے پی کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل سمیت دیگر کی طلبی کے سمن جاری کردی ہے۔ سمن 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں جاری کیئے گئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، محمد اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کی طلبی کے سمن جاری کردیے ہیں۔ ایس ایچ او کے ذریعے ملزمان کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں،جس کے مطابق تمام ملزمان کو چھبیس جون کو سماعت کیلئے اڈیالہ جیل عدالت پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،ایم این اے زرتاج گل ، شبلی فراز اور فواد چوہدری کو بھی نو مئی کے مقدمات میں فیصل آباد میں انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔عدالت میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان بطور وکیل پیشے ہوئے جس پر عدالت نے چاروں رہنماؤں کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ کسی ایک حوالدار، ایک اے ایس آئی اور کسی ایک کانسٹیبل کو مہرہ بنا کر پورے پنجاب میں ہمارے لیڈرز اور کارکنانوں کو درجنوں مقدمات میں گھسیٹا گیا ہے، جو کہ نہایت ہی غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے جبکہ پولیس کے پاس دہشت گردی کا کوئی بھی نہیں ریکارڈ ہے،اور نہ ہی انہوں نے کوئی ثبوت پیش کیا ہے۔