لنڈی کوتل میں قیام امن کے لیے تمام اقوام کے سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔اس دوران احتجاج جاری کردیا گیا جس میں بازاروں سمیت تمام مارکیٹیں بند کر دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق علاقہ میں امن کی خطر نکلے ان سیکڑوں افراد نے خیبر تکیہ سے سفید جھنڈے اٹھائے اور اس کے ساتھ ہی بازار تک امن مارچ کیا۔اس ریلی میں بلدیاتی نمائندہ گان، خیبر سیاسی اتحاد کے رہنما، طلباء، قومی مشران اور اس کے ساتھ ہی عام مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دیکھتے ہی دیکھتے بازار باچہ خان چوک میں ریلی احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔
تمام افراد نے قیام امن کیلئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے مطابق ہم اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں،اور یہاں کا امن ایک سازش کے باعث خراب ہو رہا ہے۔مظاہرین نے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی،اور کہا کہ قاتلوں کو اب تک گرفتار نہ کرنا حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے۔