ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور HSD کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مقامی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔اس سے قبل، پاکستان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔
یکم مئی سے پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 35 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی،جو 30 اپریل کو تقریباً 294 روپے سے کم ہو کر تقریباً 259 روپے پر آ گئی ہے۔اسی طرح ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں تقریباً 22 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے، جو اپریل کے وسط میں 290 روپے سے کم ہو کر 268 روپے تک پہنچ گئی ہے۔تاہم، فنانس بل 2024 نے PDL کی حد بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 13 جون کو اعلان کیا کہ قیمتوں کے رجحان کے مطابق PDL میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔