Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق، متعدد ایم او یوز پر دستخط
    بین الاقوامی فروری 4, 2026

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق، متعدد ایم او یوز پر دستخط

    Facebook Twitter Email
    Pakistan and Kazakhstan agree to cooperate in many sectors including petroleum, railways and artificial intelligence, sign several MoUs
    تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور قازق صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان غزہ میں مستقل امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ہیں ۔

    دونوں ممالک کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن دستوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے ۔

    اس موقع پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف نے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں پاکستان کی ترقی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور قازقستان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔

    اس سے قبل قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر قازقستان کا کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا، بعد ازاں معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاقوام متحدہ سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
    Next Article وفاقی دارالحکومت کے تھانے، عوام کے تحفظ کی جگہ یا خوف اور بھتے کے مراکز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.