وزارت داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس کے لیے معیاری (SOPs) جاری کر دیے۔
ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مجالس کی سیکیورٹی تین لائنز پر مشتمل ہوگی۔ مجالس کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی سخت ہوگی۔جبکہ حاضرین کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا۔لاؤڈ سپیکر کا استعمال مجالس تک محدود رہے گا اور وقت کی پابندی کا بھی خیال رکھا جائے گا۔پاکستان میں عاشورہ کی متوقع تاریخیں 16 یا 17 جولائی، 2024 ہیں۔ عاشورہ محرم کے دسویں دن کو یوم عاشورہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عاشورہ ہر سال اسلامی تاریخ 10 محرم کو منایا جاتا ہے۔