لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں میٹرک کے امتحانات میں اچھے نمبر نہ آنے پر طالب علم نے خودکشی کر لی۔
گاؤں پڈانہ کے رہائشی ارسلان جس کی عمر 15 برس تھی اس نے پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینک سے چھلانگ لگا دی۔جس کی وجہ سے اس کے سر اور گردن پر کئی چوٹیں آئیں جو کہ جان لیوا ثابت ہوئیں۔پولیس کے مطابق میٹرک کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ارسلان کم نمبر آنے پر پریشان تھا۔جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی۔ادھر پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔