پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کی چھوٹی کو سر کرلیا ہے۔
دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت کی چھوٹی کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئےہیں۔ اس کے علاوہ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت کو سر کیا ہوا ہے۔چاروں کوہ پیما پاکستانی وقت کے مطابق شام کو 6 بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے تھے۔سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق مزید کوہ پیما بھی اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں،اگلے چند گھنٹوں میں ہی دیگر کوہ پیما بھی نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔یاد رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے۔