Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    فیچرڈ ستمبر 22, 2026

    جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

    Facebook Twitter Email
    Jamaat-e-Islami announces postponement of long march until Prime Minister returns home
    وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے جبکہ احتجاج جاری رہے گا، امیر جماعت اسلامی
    Share
    Facebook Twitter Email

    جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ  احتجاج جاری رہے گا، کراچی سے روہڑی اور روہڑی سے ملتان تک ٹرین مارچ شروع کیا، عوامی مسائل کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے بنیادی مسائل پر بات کرتی ہے، پٹرول کی قیمت اور ٹیکس وصول کر کے حکومت اپنی کرپشن چھپاتی ہے، ملک کے 42 شہروں میں دھرنے جاری ہیں ۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو تحریری طور پر لیوی ختم کرنے کا کہا لیکن جواب نفی میں ملا، کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، کراچی سے روہڑی اور روہڑی سے ملتان تک ٹرین مارچ شروع کیا، عوامی مسائل کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ملک میں بدترین صورتحال ہے، حکومت کا ریلیف پیکج ان کے لیے بہتر ہوگا، ہمارے لیے کچھ نہیں، ہماری تحریک مزید آگے بڑھ رہی ہے ۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت عوام سے لیوی کی مد میں بھتہ وصول کر رہی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ درخواست کرتے ہیں لانگ مارچ ملتوی کر دی جائے، ہم اپنے احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے، کارکنان کا جذبہ دیکھ لیں، یہ رکنے والے نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اگر ریلیف دیا تو ٹھیک ورنہ لانگ مارچ جاری رہے گا، ملتان میں ہمارا پڑاؤ ہے، ریلیف نہ ملنے کی صورت میں لانگ مارچ آگے بڑھے گا،ملاقات کریں گے اور بات بھی، لیکن لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت حالات کا جو بھی کہے، ہم نہیں رکیں گے، دھرنے جاری رہیں گے، لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہ، اس طرح کی صورتحال کی حکومت خود ذمہ دار ہے، ہمارا ایجنڈہ فساد یا جھگڑا نہیں عوام کا ریلیف ہے، وزیراعظم جلدی وطن واپس آئیں، ان کے ساتھ بات کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک
    Next Article پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.