بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بند رکھا جائے گا۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 6 سے لے کر رات 12بجے تک بند رہے گی جبکہ اس کے ساتھ ہی کچی ،جھل مگسی، جعفرآباد اور اوستہ محمد میں بھی 9اور 10 محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں یوم عاشور کے موقع پر 8 ہزار سے زائد اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے،پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف سٹینڈ بائی رہے گی۔یاد رہے کہ صوبے کے سات اضلاع میں یکم سے لے کر دس محرم تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔