وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانےکانوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
مٹی کا تیل ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 183روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 24 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 166 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے اور یہ اضافہ 31جولائی تک کیلئے ہوگا۔