پی ٹی آئی کی احتجاج کی اجازت نا دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو 22 اگست کو جلسہ کی اجازت دے دی ہے، جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے ان کے آرڈر سے اتفاق نہیں کیا نا تاریخ اور نا ہی جگہ سے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ توہین عدالت زیر التوا رہے گی۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ پانچ اگست کو ہم نے احتجاج کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ہماری استدعا ہے کہ احتجاج اور جلسے کی الگ الگ اجازت دی جائے، کل ڈی چوک پر بھی احتجاج ہوا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پنڈی میں جو ہو رہا ہے اس کی اجازت ہوئی؟ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ ان کو اجازت دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنڈی میں احتجاج کی اجازت بعد میں دی گئی اس طرح تو نا کریں، احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔
جلسے کی تاریخ سے متعلق ضلع انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان تاریخ اور جگہ پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔ عدالت نے دونوں فریقین کو ایک بار پھر مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
ہفتہ, ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں،ترجمان پاک فوج
- کوہاٹ حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شهری نکلا، افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت
- کوہاٹ پولیس لائن میں آپریشن مکمل،شہدا کی تعداد 24 ہو گئی، 103 افراد زخمی، حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک
- آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر بنانا اور گریجویٹس کے روزگار کے مواقع بڑھانا ترجیح ہے، احد چیمہ
- بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک
- صوبے کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے مثبت اقدامات کی حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
- کوہاټ پولیس لائن خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 21 ہو گئی، 15 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےخلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت احکامات جاری

