راولپنڈی میں لیاقت باغ اور مری روڈ پر مہنگی بجلی، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز بھی جاری ہے۔
جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین اب تک مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں جو تاحال بے نتیجہ رہے۔
جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔
مری روڈ کی ایک سائیڈ عام ٹریفک کی کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
دوسری جانب، کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت گورنر ہاؤس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے مطالبات کی منظوری تک دونوں شہروں میں دھرنے جاری رہنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
منگل, جون 3, 2025
بریکنگ نیوز
- بھارت کیساتھ جنگ میں اپنی صلاحیتیوں کو استعمال کیا، کوئی بیرونی مدد نہیں ملی، جنرل ساحر شمشاد مرزا
- بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فنتہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک کر دئیے
- دفتر خارجہ کا بھارت کو دوٹوک پیغام: دشمنی کے بیانیے سے امن ممکن نہیں
- پی ٹی آئی والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو دھر لیے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ
- آسام میں انصاف کا گلا گھونٹا جا رہا ہے؟ ماورائے عدالت قتل اور مودی سرکار کی خاموشی
- سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں پر کاری وار، 2زخمی، دیگر فرار
- امریکہ، کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں اجتماع پر پیٹرول بم حملہ، 6 زخمی