راولپنڈی میں لیاقت باغ اور مری روڈ پر مہنگی بجلی، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز بھی جاری ہے۔
جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین اب تک مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں جو تاحال بے نتیجہ رہے۔
جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔
مری روڈ کی ایک سائیڈ عام ٹریفک کی کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
دوسری جانب، کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت گورنر ہاؤس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے مطالبات کی منظوری تک دونوں شہروں میں دھرنے جاری رہنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
جمعرات, اکتوبر 3, 2024
بریکنگ نیوز
- پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تمام داخلی راستے اور تعلیمی ادارے بند
- آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز،سری لنکا کو 31رنز سے شکست
- کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
- پی ٹی آئی احتجاج کی کال واپس لے، مظاہرین سے نرمی نہیں کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
- سوات میں پی ٹی ایم کےخلاف کارروائیاں، تین اہم رہنما گرفتار
- سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
- پنجاب کے دیگر شہروں کے بعد لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ
- وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو