مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 99 نکات پر مشتمل "عوامی ایجنڈا خیبرپختونخواـ اصلاح یا سزا” وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جاری کردیا ۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اصلاحاتی پروگرام شروع کیا ہے ۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوامی اصلاحاتی ایجنڈا میں ہدایات اور ڈیڈ لائن صوبے بھر کے محکموں کیلئے ہے اور اس پر عمل درآمد کیلئے خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیا ۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تمام لائن محکمہ جات روزانہ دو گھنٹے عوامی شکایات سننے کیلئے مقرر کئے جائیں ۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پولیس حکام سمیت تمام محکموں کو کھلی اور الیکٹرانک کھلی کچہری منعقد کیے جائیں ۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تمام کیسز کو بروقت حل کریں اور ماہانہ رپورٹ پہلی تاریخ کو پیش کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گُڈ گورننس ایجنڈا کے مطابق تمام محکمہ جات اور علاقوں میں صفائی مہم شروع کیے جائیں ۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری پینافلیکسز، بینرز اور ڈھیلی تاروں کو فوری ختم کیے جائیں ۔ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات کے پانی ٹینکوں کی صفائی اور کلورینیشن کی جائے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا۔ سزا و جزا 99 نکات پر خصوصی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ،
وزیراعلی خعلی امین گنڈاپور ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔