پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 ہزار 164 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔
دستاویز کے مطابق اس دوران صوبے میں بچوں پر تشدد کے 3 ہزار 598 کیسز درج ہوئے، جن میں صرف 187 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کے 8 ہزار 299 مقدمات درج ہوئے جن میں صرف 168 افراد کو سزائیں ملیں، اسی طرح ان 5 سالوں کے دوران خواجہ سراؤں پر تشدد کے درج 234 واقعات میں سے صرف ایک کیس میں ملزم کو سزا ہوئی۔
دستاویزات کے مطابق صرف گزشتہ سال بچوں پر تشدد کے درج 924 کیسز میں سے 81 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔پچھلے سال خواتین پر تشدد کے 1859،سال 2022 میں 1930، 2021 میں 1566اور 2020میں 1585جبکہ سال 2019 میں 1359 کیسز درج ہوئے۔
اسی طرح گزشتہ سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 61 ،سال 2022 میں 88 اور 2021 میں 61 ، 2020 40 واقعات اور سال 2019 میں 17 مقدمات درج ہوئے۔