پولیس کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور وین کے ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو اسفند یار ولی ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے متاثرہ ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال 10 سال کے درمیان ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے بھی سکول وین پرفائرنگ کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔