پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا ۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور 468 رنز کے جواب میں 5 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز بنالئے ۔
بنگلہ دیش کو پاکستان کی پہلی اننگزکا سکور پورا کرنے کیلئے مزید 132 رنز کی ضرورت ہے، میچ میں ابھی چوتھے اور پانچویں دن کا کھیل باقی ہے ۔
بنگلادیش نے میچ کے تیسرے روز بغیر کسی وکٹ گنوائے 17 رنز سے اپنی اپنی ادھوری اننگز کو دوبارہ شروع کیا ۔
بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 31 ، دوسری 53،تیسری 147،چوتھی 199 اور پانچویں وکٹ 218 رنز پر گری ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام شاندار 93،مومن الحق 50،نجم الحسن 16،شکیب الحسن15 اور ذاکر حسین 12 رنز بناکر آوٹ ہوئے، جبکہ مشفیق الرحیم 55 اور لیتن داس 52 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد2،نسیم شاہ، صائم ایوب اور محمد علی نے ایک ، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی تھی ۔
سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابراعظم صفر، سلمان علی آغا نے 19 رنز سکور کیے جبکہ شاہین 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔