Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
    • بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی
    • لیجنڈز لیگ میں بھارت کا شاہینوں کے خلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
    • سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
    • سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
    • معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • اگر سب انسان برابر ہیں تو پھر اقوام میں فرق کیوں ہے؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سفیان محسود نے5سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بناکر پاکستان اور والدین کا نام روشن کیا،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    سفیان محسود نے5سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بناکر پاکستان اور والدین کا نام روشن کیا،وزیراعظم شہبازشریف

    اگست 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    DI Khan's 5-year world record holder Sufyan Mehsud met with the Prime Minister
    DI Khan's 5-year world record holder Sufyan Mehsud met with the Prime Minister
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے اور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود نے ملاقات کی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا، نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

    وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے پشتو میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ  پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں،  اس موقع پر سفیان محسود نے کہا کہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کروں گا۔

    وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والدعرفان محسود سے گفتگو بھی کی، عرفان محسود 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں۔

    سفیان محسود کے والد، عرفان محسود نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں و جسمانی تربیت کی اپنی اکیڈمی اور اس کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو سفیان محسود کے والد کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کی اکیڈمی سے اشتراک کی ہدایت، وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

    ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور وزیرِ اعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم بھی شریک تھیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
    Next Article پشاور میں ایئر پورٹ پر منکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیسز رپورٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

    جولائی 30, 2025

    بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 30, 2025

    وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی

    جولائی 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

    جولائی 30, 2025

    بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 30, 2025

    وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی

    جولائی 30, 2025

    لیجنڈز لیگ میں بھارت کا شاہینوں کے خلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

    جولائی 30, 2025

    سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    جولائی 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.