پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا اس حوالے سے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔
جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں نے دن رات پروازیں جاری رکھیں، شاہینوں نے ایک ہی دن میں بھارت کے بیشتر ہوائی اڈوں پر حملے کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا۔
7 ستمبر 1965 کو پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم نے ایک منٹ سے بھی کم دورانیے میں بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے، ایم ایم عالم کا یہ معرکہ آج تک فضائیہ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
یومِ فضائیہ کے موقع پر وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے پائلٹ نشانِ حیدر یافتہ شہید راشد منہاس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل عامر شہزاد تھے، تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی۔
شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر پھول رکھے گئے اور پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
جمعرات, ستمبر 18, 2025
بریکنگ نیوز
- یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
- متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
- پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط
- شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال
- پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی
- شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی
- امان اللہ ناصر کی میزبانی میں خیبر ٹی وی بلوچستان کا گرینڈ مشاعرہ