ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں سے متعلق نازبیاز الفاظ کےاستعمال اور دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایمنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی جلسے میں صحافیوں سے متعلق انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب گفتگو کی ان پر سنگین الزامات عائد کیے اور دھمکیاں دیں جو ناقابل برداشت ہیں۔ پاکستان میں صحافی انتہائی نامساعد حالات میں اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔ تمام تر دباو اور پابندیوں کے باوجود اپنا فرض ادا کرنے والے صحافیوں کےخلاف اس قسم کی زبان استعمال کرنے پر تحریک انصاف کو علی امین سے باز پرس کرنی چاہیے اور علی امین کو ان نامناسب الفاظ کی ادائیگی پر صحافی برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔
ایمنڈ نے جلسے کی کوریج کرنے والے بعض چینل کے صحافیوں کو سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنے کے واقعات کی مذمت کی ہے اور کہا کہ سیاسی قیادت کے غیر ذمے دارانہ بیانات سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو اشتعال دلانے کا سبب بنتے ہیں جس سے میڈیا ورکرز کی جان و مال کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔
ایمنڈ نے پاکستان میں صحافیوں کو درپیش خطرات اور اظہار رائے پر پابندیوں کی صورتحال پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہےاور کہا کہ میڈیا کو غیر اعلانیہ سینسر شپ، سیاسی جلسوں اور سرگرمیوں کی کوریج پر غیر قانونی پابندیوں اور دباؤ کاسامنا ہے جس سے عوام کا حق معلومات بری طرح متاثر ہورہا ہے آزاد میڈیا ہی سے جمہوری معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے اور یہی ریاست، سیاست اور عوام کے مفاد میں ہے۔
بدھ, جون 24, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا کے ایف ایم ریڈیوز کے ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
- لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک
- وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
- پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور
- فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

