Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جون 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران: عالمی طاقتوں کی بند گلی
    • ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا،وزير خارجہ اسحاق ڈار
    • وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا
    • پاکستان کی خارجی حکمتِ عملی کا نیا امتحان
    • میدان جنگ میں ایران کی ناکامیاں اور سفارتی سطح پر تنہائیاں
    • مردان: علاقہ فاطمہ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل
    • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک
    • ایران نے اسرائیلی حملوں میں امریکہ کو برابر کا شریک ٹھہرادیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کیلئے لوگ نہیں نکلے،انہیں زبردستی جلسے کیلئے لایا گیا،وفاقی وزرا
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی کیلئے لوگ نہیں نکلے،انہیں زبردستی جلسے کیلئے لایا گیا،وفاقی وزرا

    ستمبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    People did not come out for PTI, they were forcibly brought for the meeting, Federal Ministers
    وزیراعلیٰ نے سنگجانی جلسے میں پختون روایات کی خلاف ورزی کی،وفاقی وزرا
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وفاقی وزیر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کہ سنگجانی جلسے میں لوگ خود نہیں نکلے،لوگوں کو زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا تھا۔
    امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گزشتہ روز جلسے میں جو زبان استعمال کی وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کی توہین ہے، عدالت میں پیشی کے لیے یہ بیمار ہو جاتے ہیں اور جلسے میں باآسانی شرکت کرتے ہیں، گالم گلوچ کی سیاست ان کی روایت رہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا،کرپشن کے پیسے پر خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی والے آپس میں دست و گریبان ہیں، عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا، پختون خواتین کے بارے میں اچھی روایت رکھتے ہیں،کل کے جلسے میں مریم نواز کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، کل کا جلسہ بڑھکوں اور اداروں کو دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔
    وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پختون قوم روایات کی امین ہے ماں، بہن، بیٹی کے احترام کی پختون روایات صدیوں پر محیط ہیں،سٹیج پر کھڑے ہو کر خاتون کو للکارنے والا دہشت گردوں اور مجرموں سے ڈرتا ہے، اندر سے کھوکھلے انسان ہی صرف دھمکیاں دے سکتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ قوم کو بتاتے کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کیا جائے گا؟ مریم نواز نے ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق کا ورد کیا، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں 12 سالہ دور اقتدار میں ایک بھی معیاری منصوبہ نہیں بنایا۔
    عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ منافقت کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،تحریک انصاف کے اندر تصادم ہی تصادم ہے، پی ٹی آئی کا ناکام جلسہ پوری قوم نے دیکھ لیا، ابھی بھی وقت ہے، سنبھل جائیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ اور صوبے کے عوام کی خدمت کریں مگر علی امین گنڈا پور صرف کمیشن لینے اور لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے میں مصروف ہیں، آپ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں ذرا سنجیدگی اپنائیں۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے ہفتے میں ایک بار میڈیا کو بریفنگ دیں گے، کی بورڈ سے انقلاب لانے والے عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، لوگ خود نہیں نکلے، کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ،پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی
    Next Article صحافیوں کو دھمکیاں اور نازیبا الفاظ کا استعمال،سینئر صحافیوں نے وزیراعلیٰ گنڈاپور سے معافی کا مطالبہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا،وزير خارجہ اسحاق ڈار

    جون 15, 2025

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا

    جون 15, 2025

    مردان: علاقہ فاطمہ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل

    جون 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران: عالمی طاقتوں کی بند گلی

    جون 15, 2025

    ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا،وزير خارجہ اسحاق ڈار

    جون 15, 2025

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا

    جون 15, 2025

    پاکستان کی خارجی حکمتِ عملی کا نیا امتحان

    جون 15, 2025

    میدان جنگ میں ایران کی ناکامیاں اور سفارتی سطح پر تنہائیاں

    جون 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.