Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی
    • نگر: پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپر ویلی میں پھنسی 4 خواتین کو ریسکیو کرلیا
    • پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    • لکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکہ، 3 افراد جان سے گئے، 3 بچے زخمی
    • کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج، پاکستان کو علاقائی شپنگ حب بنانے کی نئی حکمت عملی
    • پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
    • تاشقند اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 براہ راست پروازوں کا آغاز
    • لوئر چترال میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،چین نے پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں ہرادیا
    اہم خبریں

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،چین نے پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں ہرادیا

    ستمبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Asian Hockey Champions Trophy, China defeated Pakistan team in semi-final
    پاکستان نے چار پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کئے، چین نے دو پر گول کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا،سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    پہلے کواٹر میں کوئی بھی ٹیم نہ گول کرسکی اور نہ ہی پنالٹی کارنر لے سکی، لیکن دوسرے کواٹر میں پاکستان کو لگاتار چار پنالٹی کارنر ملے، پاکستان کسی ایک پر بھی گول نہ کرسکا۔13ویں منٹ میں چین کو پہلا پنالٹی کارنر ملا جس پر یوان لین لو نے گول کرکے سبقت حاصل کی۔ ہاف ٹائم پر چین کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔

    تیسرے کواٹر میں پاکستان کے احمد ندیم نے گول کرکے چین کی برتری کا خاتمہ کیا، اس کے بعد پاکستان کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن گول میں کامیابی نہیں ملی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

    سیمی فائنل کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے۔ پاکستان نے ابتدائی چار پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کردیے جب کہ چین نے چار میں سے دو پر گول کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

    چین نے دوسری بار پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے، اس سے قبل 2006 کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
    Next Article شانگلہ،ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر 4 طلبا سکول سے خارج کردئیے گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی

    اگست 5, 2026

    نگر: پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپر ویلی میں پھنسی 4 خواتین کو ریسکیو کرلیا

    اگست 5, 2026

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اگست 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی

    اگست 5, 2026

    نگر: پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپر ویلی میں پھنسی 4 خواتین کو ریسکیو کرلیا

    اگست 5, 2026

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اگست 5, 2026

    لکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکہ، 3 افراد جان سے گئے، 3 بچے زخمی

    اگست 5, 2026

    کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج، پاکستان کو علاقائی شپنگ حب بنانے کی نئی حکمت عملی

    اگست 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.