وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے کیونکہ یہ ہمارے لیے فائنل راؤنڈ ہے.
انہوں نے پارٹی رہنمائوں کے نام جاری پیغام میںکہا ہے کہ ہمیں جتنے دن بھی سڑک پر گزارنے پڑیں گزاریں گے.
پارٹی ذرائع کیے مطابق پشاور کے تمام قافلے 12 بجے سے پہلے صوابی پہنچیں گے اور وزیراعلی خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور صوابی سے تمام قافلوں کی قیادت کریں گے۔ راستے کلئیر کرنے کے لئے بھاری مشینری قافلوں سے آگے ہوگی، تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو اور بروقت رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔ پی ٹی آّئی کارکنان تیار ہیں. صوابی انٹرچینج کے قریب رکاوٹیں ہٹانے کیلئے مشینری پہنچ گئی، جبکہ قافلوں کے لئے استقبالیہ کیمپس لگا دیا گیا ہے.
دوسری جانب پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد کا ریڈ زون مکمل سیل کر دیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں.